After Takbeer (Start of prayer) (1)
وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ . أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ وَاهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاَقِ لَا يَهْدِي لأَحْسَنِهَا إِلاَّ أَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلاَّ أَنْتَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
میں نے اپنا چہرہ یک سُو ہو کر اُس ہستی کی طرف کر لیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ اے اللہ! تو ہی بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہ کا اعتراف کیا۔ پس میرے تمام گناہ معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا۔ اور مجھے بہترین اخلاق کی طرف ہدایت دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی بہترین اخلاق کی طرف ہدایت نہیں دیتا۔ اور مجھ سے برے اخلاق کو دور کر دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی ان کو دور نہیں کرتا۔ میں تیری پکار پر حاضر ہوں، ہر بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے اور برائی تیری طرف نہیں۔ میں تجھ سے ہی ہوں اور تیری ہی طرف لوٹوں گا۔ تو بہت برکت والا اور بہت بلند ہے۔ میں تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔
Source: Sahih Muslim: 771 (a)